الیکشن کی تاریخ دینے کے سنگل بنچ فیصلے کیخلاف اپیل پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے تیاری کیلئے مہلت مانگ لی
لاہور(مسائل نیوز)لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن کی تاریخ دینے کے سنگل بنچ فیصلے کیخلاف گورنر، الیکشن کمیشن کی اپیل پر سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے تیاری کیلئے مہلت مانگ لی ،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ اٹارنی جنرل سے ہدایات لینے کیلئے مہلت دی جائے ۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن کی تاریخ دینے کے سنگل بنچ فیصلے کیخلاف گورنر، الیکشن کمیشن کی اپیل پر سماعت ہوئی ،دوران سماعت وکیل الیکشن کمیشن نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے 4 اپیلیں فائل کی ہیں ،عدالت نے استفسار کیا الیکشن کمیشن کی انتخاب کی تاریخ پر گورنر سے مشاورت کی آئین میں گنجائش ہے؟ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شان گل نے کہاکہ ایسی کوئی گنجائش موجود نہیں ، وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن کی تاریخ پر گورنر سے مشاورت جیسا کوئی آرٹیکل موجود نہیں ۔
- Advertisement -
ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے تیاری کیلئے مہلت مانگ لی ،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ اٹارنی جنرل سے ہدایات لینے کیلئے مہلت دی جائے ۔
وکیل اظہر صدیق نے کہاکہ 90 دن ختم ہونے میں صرف52 دن رہ گئے ہیں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہاکہ کہنانہیں چاہتا تھا مگر صدر ایسے الیکشن کی تاریخ نہیں دے سکتے،عدالت نے2 رکنی بنچ نے سنگل بنچ فیصلے کے خلاف اپیلوںں پر سماعت کیلئے پیر صبح7 بجے کاوقت مقرر کردیا۔