اسلام آباد(مسائل نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ صدرعارف علوی نے حق ادا کردیا۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے گھر پر پولیس نے ڈاکا ڈالا، قیمتی اشیاء پولیس نے چوری کیں، آبپارہ پولیس منشیات فروشی کے لیے مشہور ہے، فون کے پاسورڈ پولیس کو دےدیےہیں۔
یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت نے پنجاب اور کے پی میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا
23 فروری کو مری جاؤں گا، امید ہے لائسنس شدہ اسلحہ اور گھڑیاں واپس مل جائیں گی، صدرعارف علوی نے اپنا حق ادا کردیاہے، ملک میں انتخابات نہیں ہونے تو خانہ جنگی ہوگی۔
- Advertisement -
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے کہا ان کی حکومت نہیں، تو کون آپ کو لے کر آیا؟ 22 فروری کو گرفتاری دینے کے لیے تیارہوں، معلوم نہیں انتخابات ہوتےہیں یا نہیں، لیکن ڈھول حکومت کے گلے میں لٹکا رہےگا۔
انہوں نے کہا کہ صدر کو چاہیےکہ وزیراعظم شہبازشریف کواعتماد کا ووٹ لینےکا کہیں، کل170ارب کامنی بجٹ60لوگوں نےپاس کیا، ایوان کی کارروائی کےلیے86ارکان کی ضرورت ہوتی ہے، کئی سرکاری اراکین بھی حکومت کےساتھ نہیں، خود حکومت کے اتحاد میں پھوٹ پڑ چکی ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ کل لاہور کے عوام نےباہرنکل کرایوان کےستونوں کوہلا دیا ہے، حکومت کی تاش کے پتے بکھرناشروع ہوگئی ہے، آفتاب سلطان کااستعفی اس کی پہلی کڑی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں50کروڑ سےکم کرپشن کی کھلی چھٹی ہے، قوم سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہی ہےنیب ترامیم پرتاریخی فیصلہ آسکتاہے۔
[…] نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے خلاف کارسرکار میں مداخلت کے کیس میں لائسنس اسلحہ کی […]