MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کبھی کسی شادی شدہ مرد سے متاثر نہیں ہوتی، عائشہ عمرایک بار پھر شعیب ملک کیساتھ فوٹوشوٹ پر بول پڑیں

1 239

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) معروف اداکارہ عائشہ عمر نے شعیب ملک کے ساتھ کروائے گئے فوٹو شوٹ کے حوالے سے کہا کہ میں نے کبھی کسی شادی شدہ مرد سے کوئی کمٹمنٹ نہیں کی اور نہ ہی ان سے متاثر ہوتی ہوں۔

ایک ویب پروگرام میں شو کے میزبان شعیب اختر نے عائشہ عمر سے ان کے اورشعیب ملک کے فوٹو شوٹ پرسوال پوچھا کہ آپ نے فوٹو شوٹ بہت بولڈ کروایا تھا۔ جس پر عائشہ نے کہا کہ میں کبھی بھی کسی شادی شدہ مرد سے نہ متاثر ہوتی ہوں۔ نہ ایسے مرد کے ساتھ کوئی کمٹمنٹ کرتی ہوں ۔ عائشہ عمر نے کہا کہ کبھی کسی شادی شدہ مرد سے متاثر نہیں ہوتی۔

- Advertisement -

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayesha Omar (@ayesha.m.omar)

اداکارہ نے کہا کہ مجھے اس انڈسٹری میں سب جانتے ہیں کہ میں ایسی بالکل نہیں ہوں، یہ تنازع یہاں نہیں بلکہ سرحد پار تھا۔یاد رہے کہ شعیب ملک نے عائشہ عمر کے ساتھ پاکستانی جریدے کے لیے بولڈ فوٹو شوٹ کروایا تھا، جو اس وقت سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز)کراچی کنگز کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے کہاہے کہ ان کا یہ ہدف ہے کہ کم سے کم 15 ہزار ٹی ٹوئنٹی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.