آئی ایم ایف نے پاکستان کو قرضہ دیا، ادائیگی بلوچستان کے عوام پر مسلط کردی گئی، ایاز جوگیزئی
کوئٹہ (مسائل نیوز) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری عبدالرحیم زیارتوال، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری نواب ایاز خان جوگیزئی نے کہا ہے کہ IMFاپنے شرائط پر ملک کو قرضہ فراہم کرتی ہے ، ہمارے صوبے کے عوام پر اس قرضے کی ادائیگی کو مسلط کیا گیا ہے کیونکہ اربوں کے اس خطیر رقم سے ہمارے صوبے میں کوئی بھی عوامی ترقیاتی یا فلاحی کام آج تک نہیں ہوا یہاں تک کہ ملک کے تمام شہروں میں سفرموٹرویز کے ذریعے آسان ہوچکا لیکن ہمارے پورے صوبے میں کئی بھی موٹر وے نہیں اور آج بھی سنگل سڑک پر روز حادثات کی صورت میں ہمارے عوام کی انسانی جانیں ضائع ہورہی ہیں ۔انصاف کے تقاضے پورے کرنگے ہونگے دیگر صورتحال میں اس قسم کی قرضوں کی ادائیگیاں ہمارے عوام نہیں کر سکتی۔ سبی پشتونوں کا تاریخی شہر ہے سبی جرگے میں ہمارے مسائل حل ہوا کرتے تھے آج سبی کے عوام کو ہر قسم کی انسانی زندگی کی بنیادی سہولیات گیس ، بجلی ،روزگار،پینے کے صاف پانی ، مواصلاتی نظام سے محروم رکھا گیا ہے ۔ سبی ہرنائی شاہراہ آج بھی تعمیر نہیں ہونے دیا جارہا نہ ہی سبی ہرنائی ریلوے لائن جس کے فنڈز بھی فراہم ہوچکے ہیں لیکن اس پر ریلوے نظام کی بحالی میں مسلسل رکاوٹیں حائل کی جارہی ہیں۔ سبی کے غیور ، باشعور عوام کو اپنے حقوق کیلئے پشتونخواملی عوامی پارٹی کا ساتھ دینا ہوگا پارٹی کے صفوں میں شامل ہوکر ہی ایک منظم سیاسی ، جمہوری جدوجہد کی جاسکتی ہے اور اپنے اہداف کو حاصل کیئے جاسکتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع سبی کے علاقہ کلی مرغزانی شدن زئی میں پارٹی کے علاقائی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جس سے ملک فقیر محمد مرغزانی ، نور احمد شاہ خجک ، محراب خان خجک، جلال خان خجک نے خطاب کیا ۔ اس موقع پر خدا بخش نے اپنے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی سے مستعفی ہوکر پشتونخوامیپ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ کانفرنس کے موقع پر الیکشن کمیشن نے نئے ایگزیکٹوز کیلئے ناموں کی تجویز کی جس کی مندوبین نے منظوری دی اور منتخب ایگزیکٹوز سے عبدالرحیم زیارتوال نے حلف لیا۔
- Advertisement -
[…] عوامی پارٹی ضلع سبی کانفرنس پارٹی کے مرکزی سیکرٹری نواب ایاز خان جوگیزئی کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ کانفرنس نے ضلعی انتخابات […]