MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

شوکت ترین کے خلاف مقدمہ درج ہونے پر فواد چوہدری کا ردِعمل

2 233

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) آڈیو لیک کیس میں ایف آئی اے نے سینیٹر شوکت ترین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے شوکت ترین کے خلاف مقدمہ درج ہونے پر سخت ردِعمل دیا ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ اگر کوئی کہتا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ غلط ہے اور ہمیں ہر ممکن طریقے سے اسے ہونے سے روکنا چاہئے تو سوال یہ ہے یہ غداری یا بغاوت کیسے ہے؟۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ شوکت ترین جیسے ایماندار اور قابل شخص پر بغاوت کا الزام مضحکہ خیز اور افسوسناک ہے، پاکستان بنانا ری پبلک بن گیا ہے۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی ای)کے سائبر کرائم ونگ نے سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کیخلاف مقدمہ پیکا ایکٹ کے تحت درج کرلیا۔
ان کے خلاف مقدمے کا مدعی ارشد محمود ولد غلام سرور ہے۔شوکت ترین پر مقدمہ ان کی سوشل میڈیا پر وائرل مبینہ آڈیو کی بنیاد پر درج کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ میں درج ایف آئی آر کے مطابق مبینہ آڈیو میں تیمور سلیم جھگڑا اور محسن لغاری سے شوکت ترین گفتگو کر رہے ہیں، مبینہ آڈیو میں بدنیتی پر مبنی گفتگو کی گئی، مبینہ آڈیو میں شوکت ترین نے محسن لغاری کو کہا کہ وفاقی حکومت کو سرپلس بجٹ واپس نہ کیا جائے۔سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کے خلاف مقدمہ بغاوت اور اشتعال انگیزی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے بتایا تھاکہ شوکت ترین کے خلاف انکوائری مکمل ہو گئی ہے اور حکومت نے انہیں گرفتار کرنے کی اجازت دے دی ہے، ایف آئی اے نے شوکت ترین کی گرفتاری کی اجازت مانگی تھی۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے شوکت ترین کے خلاف مقدمہ درج ہونے پر سخت ردعمل دیا جا رہا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] آباد(مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصا ف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہاہے کہ آٹے کی قیمت میں چار سو روپے فی کلو اضافے کے […]

  2. […] نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حیران ہوں کہ مریم نواز کے بیانات پر کسی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.