MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پی ٹی آئی نے الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہ ہونے پر نئی حکمت عملی مرتب کر لی

0 205

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے باوجود الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہ ہونے پر نئی حکمت عملی مرتب کر لی۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے 90 دن میں عام انتخابات نہ ہونے پر آئین بچاؤتحریک شروع کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی وکلا ء اور سول سوسائٹی سے مشاورت جاری ہے۔اس حوالے سے عمران خان نے پی ٹی آئی کے وکلا ء ونگ کو متحرک ہونے کی ہدایت کر دی ہے۔ذرائع نے مزید بتایا ہے پہلے مرحلے میں وکلاء، سول سوسائٹی اور پارٹی رہنما احتجاج کریں گے۔دوسرے مرحلے میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان خود میدان میں اتریں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.