MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پنجاب میں گندم کے کوٹے پر تنازع شدت اختیار کر گیا،آٹے کی قلت بڑھنے لگی

0 192

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) پنجاب میں آٹے کے نئے بحران کے خطرات پیدا ہوگئے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق لاہور کی دکانوں سے آٹا غائب اور قلت بڑھ گئی ہے ، سرکاری 10 کلو آٹے کا سستا تھیلا بھی دستیاب نہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملوں نے کمرشل 15 کلو آٹے کی سپلائی بھی کم کر دی ہے۔مارکیٹ ذرائع نے کہا کہ ملز مالکان نے پیر سے پنجاب میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے، ہڑتال سے آٹے کی صورتحال مزید ابتر ہونے کا خدشہ ہے۔دوسری جانب پنجاب کے فوڈ سیکریٹری کا کہنا ہے کہ بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، میرٹ پر چلیں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.