MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

صوبائی حکومت بلدیاتی اداروں کو بھرپور معاونت فراہم کریگی ،میر عبدالقدوس بزنجو

10 213

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے پر امن ماحول میں انعقاد پر اطمینان و مسرت کا اظہار کیا ہے جبکہ انہوں نے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ وہ بحیثیت چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین اپنے علاقوں کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل میں اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے صوبائی حکومت بلدیاتی اداروں کو بھرپور معاونت فراہم کریگی تاکہ عوامی مسائل نچلی سطح پر حل ہو سکیں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی میں سنجیدہ ہے لوکل کونسلز کو خطیر فنڈز کے اجراءکو یقینی بنایا گیا ہے جبکہ صوبائی فنانس کمیشن کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس میں دو رائے نہیں کہ بلدیاتی ادار وں کا نچلی سطح پر عوامی مسائل کے حل میں اہم کردار ہے اور ترقی یافتہ ممالک میں یہ ادارے مثالی کردار ادا کرتے ہیں وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان پہلا صوبہ ہے جہاں بلدیاتی انتخابات کے مراحل تکمیل پا چکے ہیں جو بلدیاتی اداروں کی تشکیل میں صوبائی حکومت کی سنجیدگی کا مظہر ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ پہلی مرتبہ بلدیاتی اداروں کے انتخابات میں سیکورٹی اور امن برقرار رکھنے کی زمہ داری بلوچستان پولیس لیویزاور انتظامیہ نے ادا کی اور اللہ کے فضل سے انتخابی مرا حل پر امن ماحول میں احسن طریقہ سے مکمل ہوئے جسکے لئے صوبے کے سیکیورٹی ادارے اور عوام مبارکباد کے مستحق ہیں وزیراعلیٰ نے بلوچستان عوامی پارٹی کے کامیاب امیدواروں کو خصوصی طور پر مبارکباد دیتے ہوئے انکی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ پارٹی پالیسی اور منشور کے مطابق اپنے علاقوں کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے اور عوام نے جس اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اپنا نمائندہ منتخب کیا ہے اس پر پورا اتریں گے۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

10 Comments
  1. […] نیوز)وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت کیلئے دن رات کوشاں ہیں، […]

  2. […] (مسائل نیوز) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے جمعرات کو اسمبلی اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ آج […]

  3. […] (مسائل نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں صوبائی حکومت نے ایک اور کامیابی کا سنگ میل […]

  4. […] (مسائل نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے محکمہ قانون بلوچستان کی جانب سے 1812 سے  2021 تک 209 سالہ […]

  5. […] (مسائل نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ کسی بھی علاقے کی تہذیب و تمدن، طرز زندگی […]

  6. […] نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ہر نائی کے علا قے خوست میں کوئلہ کانکنوں پر فائرنگ […]

  7. […] (مسائل نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کھیلوں سے محبت کرتے […]

  8. […] نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بیرون ملک پاک فوج کے سربراہ اور ادارے کے خلاف مہم کی […]

  9. […] (مسائل نیوز)وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ صوبے کے عوام کسی بیرونی پروپیگنڈے کے آلۂ […]

  10. […] (مسائل نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں صوبے کے مختلف علاقوں میں […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.