شاداب خان سج دھج کر دلہن ساتھ لے جانے پہنچ گئے
لاہور (مسائل نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان بارات لے کر اپنی دلہن گھر لے جانے کے لیے پہنچ گئے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاداب خان کے آنے پر ان کے سسر اور سابق کرکٹر ثقلین مشتاق نے ان کا استقبال کیا۔اطلاعات کے مطابق شاداب خان کے ولیمے کی تقریب 10 فروری کو اسلام آباد میں ہوگی۔اس تقریب کے مہمانوں کی فہرست میں کرکٹرز اور مشہور شخصیات شامل ہیں۔قومی کرکٹر شاداب خان کی رسم مہندی کی ویڈیو گزشتہ روز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔خیال رہے کہ شاداب خان کا نکاح گزشتہ ماہ سابق کرکٹر ثقلین مشتاق کی صاحبزادی سے ہوا تھا۔
[…] ر(مسائل نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر شاداب خان کے گزشتہ ماہ نکاح کرنے کے بعد ان کی شادی کی تقریبات کا […]
[…] (مسائل نیوز) آل راؤنڈر شاداب خان کی شادی میں قومی کرکٹرز کا روٹی گروپ سب کی توجہ کا مرکز […]