MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

راجہ ریاض اپوزیشن لیڈر کا کمرہ خالی کرنے کی تیاری کریں

0 330

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر کا کہنا ہے کہ عدالت نے اسپیکر قومی اسمبلی کا سیاسی بنیادوں پر کیا گیا فیصلہ معطل کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے 43 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کا حکم معطل کر دیا جس پر اسد عمر نے ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے اسپیکر راجہ پرویز اشرف کا سیاسی بنیادوں پر کیا گیا فیصلہ معطل کردیا ہے۔
انہوں نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ تحریک انصاف کے 43 ایم این ایز کی رکنیت بحال ہو گئی ہے،راجہ رض لیڈر آف اپوزیشن کا کمرہ خالی کرنے کی تیاری کریں۔
یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 43 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرنے کا حکم معطل کر دیا ہے،لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے 43 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس شاہد کریم درخواست پر سماعت کی۔
ریاض فتیانہ سمیت سابق 43 ارکان قومی اسمبلی کی طرف سے علی ظفر پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ 43 راکین نے 23 جنوری کو اسپیکر کو استعفے واپس لینے کیلئے چٹھی لکھی تھی،اسپیکر نے استعفے منظور کرنے سے پہلے آئین کے تحت انکوائری نہیں کی اور کبھی اسپیکر کے پاس پیش نہیں ہوئے۔ وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ اراکین کو سنے بغیر اسپیکر استعفے منظور نہیں کر سکتا۔
لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے 43 ایم این اے ایز کے استعفے منظور کرنے کا حکم معطل کر دیا،عدالت نے الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دئیے اور 43 حلقوں میں ضمنی الیکشن تاحکم ثانی روک دیا۔پی ٹی آئی نے 43 سابق رکن قومی کے استعفے منظور کرنے کا اقدام عدالت میں چیلنج کیا،درخواست میں اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.