MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

حکومت 8ماہ سے ہے لیکن معمولی اختیارات ڈیڑھ ماہ پہلے ملے، جاوید لطیف کا حیران کن دعویٰ

1 267

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آبد(مسائل نیوز)رہنماء مسلم لیگ (ن)میاں جاوید لطیف نے کہاہے کہ ہم 8ماہ سے نہیں ڈیڑھ ماہ سے حکومت میں ہیں، اس ڈیڑھ ماہ میں ہمیں صرف معمولی اختیارات ملے ہیں،26نومبر 2022کی رات 11بجے کے بعد تھوڑی آزادی ملنا شروع ہوئی تھی، عمران خان اقتدار میں ہوکر کہتے تھے کہ

- Advertisement -

حکومت کو اپنی مدت پوری کرنی چاہئے،عمران خان انتخابات میں صرف اپنی مرضی کے نتائج چاہتے ہیں،40سال نواز شریف سیاست میں رہے، انہیں صرف اقامہ پر نا اہل کیا گیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرجاویدلطیف نے کہاکہ عمران خان اقتدار میں ہوکر کہتے تھے کہ حکومت کو اپنی مدت پوری کرنی چاہئے، اب یہ ہم سے الیکشن کا مطالبہ کر رہے ہیں، مردم شماری بھی انہی کا فیصلہ تھا، ایک بندہ اپنے دور اقتدار میں ایک حلقے کا نتیجہ اپنی مرضی کا نہ آنے پر الیکشن کمیشن کو گالیاں دے رہا تھا، عمران خان انتخابات میں صرف اپنی مرضی کے نتائج چاہتے ہیں۔اتحادی حکومت کے پاس اختیار نہ ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ 40سال نواز شریف سیاست میں رہے، انہیں صرف اقامہ پر نا اہل کیا گیا، عمران خان کہتے ہیں ہیں حکومت میں آئے ہوئے ہمیں 8ماہ ہوگئے جبکہ ہماری صرف ڈیڑھ ماہ سے حکومت ہے جس میں بھی ہمیں صرف تھوڑے سے اختیارات ملے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہاکہ26نومبر2022کی رات 11بجے کے بعد تھوڑی آزادی ملنا شروع ہوئی تھی، جسٹس شوکت صدیقی کہتے تھے کہ3ادارے نیوٹرل ہوگئے ہیں لیکن ابھی بھی دو ادارے اے پولیٹیکل نہیں ہوئے، البتہ میں اس بارے میں کوئی جواب نہیں دوں گا لیکن پھر بھی عدالتیں عمران خان کو ریلیف فراہم کر رہی ہیں۔پرویز مشرف سے متعلق جاوید لطیف نے کہاکہ نواز شریف اور قوم پرویز مشرف کو ذاتی حیثیت سے معاف کرسکتی ہے لیکن ریاست انہیں معاف نہیں کر سکتی، مرحوم کی جانب سے بنائی گئی نیب کو ہم نے بھگتا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد (مسائل نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر جاوید لطیف نے دعویٰ کیاہے کہ کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف کو زہر […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.