کشمیر کے مسائل پر عالم اسلام کو متفقہ رائے اپنانی چاہیے اور ہندوستان پر زور دینا ہوگا ،ملک دلمراد محمد حسنی
چاغی(مسائل نیوز) عوامی اتحاد پینل کے سینئر قبائلی و سیاسی رہنما اورسابقہ ڈسٹرکٹ ممبر چاغی ملک دلمراد محمدحسنی کی ہدایت پر یوم کشمیر کی مناسبت سے چاغی بازار میں کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے حوالے سے ایک پروقار ریلی نکالے گی۔جس کی قیادت قبائلی وسیاسی رہنما میرعلی بخش حسنی، سابقہ چیرمین میر محمد مراد محمد حسنی اورنومنتخب کونسلر قاضی حسین احمد محمد حسنی نے کی اس ریلی میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک کی۔ ریلی کے شرکاء نے کشمیر ڈے کے موقع پر کشمیری عوام سے یک جہتی اور خوداریت کے ساتھ ساتھ پاک فوج اور پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔ ریلی بازار میں ہوتی ہوئی مین چوک پر پہنچی جہاں پر میرعلی بخش حسنی ،سابقہ چیرمین میر محمد مراد محمد حسنی، نومنتخب کونسلر قاضی حسین احمد حسنی، نومنتخب کونسلر علی مراد محمد حسن، امان اللہ محمد حسنی عبدالمالک عباسی ودیگر نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ یوم کشمیر آج دنیا سمیت پاکستان بھر میں منایا جارہا ہے۔اس دن کو منانے کا مقصد کشمیریوں کو بھارت کے مظالم سے روکنا اوراقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت دینا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم کشمیریوں سمیت تمام مظلوم قوموں پر ریاستی جبر، ظلم اور انکے وسائل اور سرزمین پر قبضے کو غیر جمہوری اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اسکی بھر پور انداز میں مذمت کرتے ہیں۔کشمیر کے مسائل پر عالم اسلام کو متفقہ رائے اپنانی چاہیے اور ہندوستان پر زور دینا ہوگا کہ وہ اقوام متحدہ کے قراردادوں پر عمل درآمد کروائے کر کشمیریوں کو حق خودارادیت دے۔ بصورت دیگر خطے کا امن و سکون اسی طرح دگرگوں رہے گا۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی قوم کا دل اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے اور وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام بھارتی ظلم و بربریت سے آزاد ہونگے۔