آئی سی سی رینکنگ،بابر اعظم کا ون ڈے میں پہلا ، رضوان کا ٹی ٹونٹی میں دوسرا نمبر
لاہور(مسائل نیوز) آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ ٹی ٹونٹی رینکنگ میں محمد رضوان کا دوسرا نمبر ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے کھلاڑیوں کی نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی۔
- Advertisement -
نئی ون ڈے رینکنگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم 887 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔ون ڈے رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے روسی ون ڈر ڈسن دوسرے اور کوئنٹن ڈی کک تیسرے نمبر پر ہیں۔اس کے علاوہ امام الحق کا رینکنگ میں پانچواں اور فخر زمان ایک درجے بہتری کے بعد11 ویں نمبر پر آگئے۔ون ڈے بولرز کی فہرست میں ٹاپ 10 بولرز میں پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی کا آٹھواں نمبرہے۔دوسری جانب آئی سی سی نے ٹی ٹونتی کی رینکنگ بھی جاری کی ہے جس میں بیٹرز کی فہرست بھارت کے سوریا کمار یادیو پہلے اور پاکستان کے محمد رضوان دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان کے کپتان بابراعظم کی چوتھی پوزیشن ہے۔ڈے بولرز کی فہرست میں بھارت کے محمد سراج پہلے اور ٹی ٹوئنٹی میں افغانستان کے راشد خان ٹاپ پر ہیں۔
[…] (مسائل نیوز) پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹی ٹونٹی میں سب سے زیادہ صفر پر آئوٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں عمر […]