MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

شاہد آفریدی نے والدین سے بچوں کا ڈوپ ٹیسٹ کرانے کی اپیل کردی

0 626

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ بولر شاہد ا فریدی نے نوجوانوں میں منشیات کے بڑھتے استعمال پر والدین اور اساتذہ کے نام ایک پیغام جاری کیا ہے۔شاہد ا فریدی کے یوٹیوب چینل پر جاری ایک ویڈیو میں سابق کپتان نے والدین اور اساتذہ سے بچوں کا DOPٹیسٹ کروانے کی اپیل کی ہے۔شاہد ا فریدی نے کہا کہ ہمارے یہاں بہت سے والدین اور اساتذہ بچوں کے حوالے سے پریشان رہتے ہیں

- Advertisement -

ان میں سے کچھ خاندان ایسے بھی ہیں جن کو پولیس تھانوں کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ پریشانی ہمارے نوجوانوں میں منشیات کا استعمال ہے، معاشرے میں نوجوانوں میں منشیات کے استعمال میں اضافہ دیکھنے میں ا یا ہے، محبت مجھ سمیت تمام والدین اپنے بچوں سے کرتے ہیں لیکن یہ محبت ایسی ہونی چاہیے جو آپ کو محبت میں اندھا نہ کردے۔سابق کپتان نے والدین اور اساتذہ کو ہدایت کرتے ہوئے

کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کی بیرونی سرگرمیوں پر نظر رکھنی چاہیے لہٰذا میری والدین سمیت اساتذہ سے بھی اپیل ہے کہ اسکول، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں طالب علموں کا سال میں کم ازکم 2 مرتبہ ڈوپ ٹیسٹ لازمی ہو، تاکہ کسی بھی مشکل اور پھر اس کے بعد ہونے والی تاخیر سے بچا جاسکے اور ہمیں پچھتانا نا پڑے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.