MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

گرل فرینڈ سے جھگڑے کے بعد ڈاکٹر نے اپنی مرسیڈیز کو آگ لگا دی

0 186

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)بھارتی ریاست تامل ناڈو میں 28 سالہ ڈاکٹر نے گرل فرینڈ سے جھگڑے کے بعد غصے میں اپنی ہی لگژری گاڑی کو آگ لگادی۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق میڈیا رپورٹس کے مطابق 28 سالہ ڈاکٹر کیون نے 40 لاکھ بھارتی روپے مالیت کی

- Advertisement -

اپنی مرسیڈیز بینز کو غصے میں آگ لگادی، تاہم لوگوں نے گاڑی کو لگی آگ دیکھ کر فوراً پولیس کو اطلاع کی۔رپورٹس کے مطابق کیون نے گزشتہ برس اپنے علاقے کے اسپتال میں نوکری کی، اس کے گزشتہ دو برس سے اپنے ہی کالج کی جونیئر سے تعلقات تھے، واقعہ کے روز دونوں ڈرائیو پر گئے تھے کہ راستے میں ان میں جھگڑا ہوگیا۔پولیس نے بتایا کہ عینی شاہدین کے بیان کے مطابق کیون غصے سے گاڑی سے باہر آیا تو اس کے ہاتھ میں ایک خالی بوتل تھی جس کے اندر اس نے گاڑی سے ہی پیٹرول بھرا، بعدازاں اس نے مرسیڈیز پر چھڑک کر آگ لگادی جب کہ ساتھ کھڑی اس کی دوست کیون کو آگ سے بچاتی رہی۔تاہم گاڑی پر لگی آگ پر قابو پانے کے لیے تقریباً ایک گھنٹے سے زائد کا وقت لگا، جب کہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.