MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ملک میں کل سے مزید بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی

1 227

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)آج جمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد رہے گا۔ اس دوران بلوچستان کے مغربی اضلاع میں چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد رہے گا۔تاہم شمالی بلوچستان، خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہونے کا امکان ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علا قوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] کے بالائی علاقوں میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں برفباری ہوئی جبکہ آج منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.