MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عامر لیاقت کا قتل گھر میں موجود پیسوں کی وجہ سے ہوا ،دانیہ شاہ کی والدہ کے اہم انکشافات

0 182

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لودھراں(مسائل نیوز)دانیہ شاہ کی والدہ نے کہا ہے کہ میری بیٹی کے موبائل سے کوئی ویڈیو وائرل نہیں ہوئی، ایف آئی اے ویڈیو وائرل کرنے کا کوئی ثبوت بھی نہیں دے سکی۔لودھراں میں سلمی بی بی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دانیہ شاہ کے خلاف بے بنیاد ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میری بیٹی پر کچھ ثابت نہیں ہو رہا اسے بلاوجہ قید میں رکھا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ بشری جھوٹ بول رہی ہے کہ عامر نے دانیہ کو طلاق دے دی تھی، عامر لیاقت نے وفات سے 4 روز قبل صلح کیلئے رابطہ کیا تھا۔سلمی بی بی نے کہا کہ عدالتوں اور اداروں سے اپیل ہے کہ دانیہ بے گناہ ہے، ضمانت پر رہا کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا قتل ہوا ہے، عامر کا قتل گھر میں موجود پیسوں کی وجہ سے ہوا ہے، ان کی موت کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.