وزیراعلیٰ بلوچستان کی محسن نقوی اور اعظم خان کو نگران وزیراعلیٰ مقرر ہونے پر مبارکباد
کوئٹہ (مسائل نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے محسن رضا نقوی کو نگران وزیراعلیٰ پنجاب اور اعظم خان کو نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ نامزد ہونے اور اپنی زمہ داریاں سنھبالنے پر مبارکباد پیش کی ہے دونوں نگران وزراﺅزیراعلیٰ کے لئے اپنے علیحدہ علیحدہ تہنیتی پیغامات میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ محسن رضا نقوی اور اعظم خان عملی زندگی میں اپنے متعلقہ شعبوں میں کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہوئے نیک نامی کی حامل شخصیات ہیں اور آئینی طور پر انہیں جو زمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں وہ ان سے صیح معنوں میں عہدہ برا ہونے اور عوامی توقعات پر پورا اترتے ہوئے اپنے اپنے صوبوں میں پرامن فضا اور سازگار ماحول میں غیر جانبدارانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائیں گے وزیراعلیٰ نے دونوں نگران وزراﺅزیراعلیٰ کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
- Advertisement -