عمران خان فروری کے پہلے ہفتے سڑکوں پر آنے کو تیار
لاہور(مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان فروری کے پہلے ہفتے سڑکوں پر آنے کو تیار ہیں،آئندہ سٹریٹ موومنٹ کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے اجلاس طلب کر لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر ایک ہفتے بعد عمران خان کی ٹانگ سے پلاسٹر اتار دیں گے۔عمران خان پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابی مہم کی قیادت کریں گے۔
عمران خان چند روز میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے لیے انتخابی مہم کے معاملات کو حتمی شکل دیں گے۔عمران خان نے پارٹی کا اہم اجلاس بھی طلب کر لیا ہے جس میں مذکورہ تمام امور پر مشاورت کی جائے گی۔عمران خان آج لاہور کی تنظیم کے ساتھ اس حوالے سے مشاورت بھی کریں گے۔دیگر تنظیموں کے ساتھ بھی مرحلہ وار میٹنگز کی جائیں گی۔
پارٹی کا ساتھ دینے والے سابق اراکین پنجاب اسمبلی کو ٹکٹ کا گرین سگنل مل چکا ہے۔
- Advertisement -
پاکستان تحریک انصاف نے تمام ڈویژنز پر پارلیمانی بورڈز تشکیل دے دئیے۔پارٹی کا ساتھ دینے والے سابق ارکان پنجاب اسمبلی کو ٹکٹ کا گرین سگنل مل گیا۔جن ارکان کو ٹکٹ کا سگنل دیا گیا ہے انہیں انتخابی مہم کہ بھی ہدایت کر دی گئی، لاہور اور گجرانوالہ کے پارلیمانی بورڈز کو اکٹھا کر دیا گیا۔ پارلیمانی بورڈ میں محمود الرشید ، حماد اظہر اور یاسمین راشد سمیت 5 رہنما شامل ہیں۔
گوجرانوالہ کے ضلعی صدور اور جنرل سیکرٹری شامل ہوں گے۔پارلیمانی بورڈ اسمبلی کی ہر نشست پر 4 سے 5 امیدوار تجویز کریں گے۔جو امیدوار پہلے الیکشن جیت چکے ہیں ان کا ٹکٹ کسی اور کو نہیں دی جائے گا۔ ڈویژنل پارلیمانی بورڈ کا مینڈینٹ صرف موزوں امیدواروں کو تجویز کرنا ہے۔ڈویژنل پارلیمانی بورڈ کے پاس امیدواروں کو ٹکٹ دینے کا اختیار نہیں ہوگا۔ٹکٹوں کی حتمی منظوری عمران خان دیں گے۔