MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ن لیگ کا سیاسی جہاز عنقریب ڈوبنے والا ہے، اس کا کوئی کپتان نہیں، شیخ رشید نے بڑا بیان داغ دیا

3 209

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی (مسائل نیوز) سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ن لیگ ایسا سیاسی جہاز ہے جو ڈوبنے کے قریب ہے اور جس کا کوئی کپتان نہیں ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں

- Advertisement -

شیخ رشید نے کہا کہ ن لیگ کے بہت سے پرندے اڑان بھرنے کے لیے تیار ہیں، دیکھنا یہ ہے کہ کتنے اڑان بھرتے ہیں، 13 سیاسی جماعتوں کی سیاسی تاش بکھر چکی ہے اور ان کے ہاتھ کچھ نہیں آنا۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ عنقریب لوگ اپنے مسائل کے لئے سڑکوں پر نکلنے کے لئے مجبور ہوں گے، چند ہفتوں میں کوئی سیاسی حل نکالنا ہوگا، جلد 13 جماعتوں کا سیاسی قبرستان بن جائے گا، شہبازشریف کے خلاف عدم اعتماد کوئی مسئلہ نہیں رہا۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی شرائط بھی کھٹائی میں ہے اور دنیا کی امداد بھی انتظار میں ہے، کراچی کے جتنے مسائل ہیں اتنے لوگ ووٹ ڈالنے نہیں نکلے جو اس نظام اور انتظامیہ پر عدم اعتماد کا اظہار ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

3 Comments
  1. […] گا،اچھے خاصے پرندے ن لیگ سے اڑان بھرنے کیلئے تیار ہیںن لیگ کا سیاسی جہاز عنقریب ڈوبنے والا ہے، اس کا کوئی کپت…۔ آگے کھائی اور پیچھے گڑھا،پی ڈی ایم کی 13 جماعتیں دفن ہو […]

  2. […] نیوز) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ساری پارٹیوں کو چاروں شانے […]

  3. […] آباد (مسائل نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے ملک کا کیا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.