MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان اور جنرل (ر) باجوہ میں دوری کی وجہ سوشل میڈیا ہے

0 214

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) صدر مملکت عارف علوی نے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان اور سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ میں دوری کی وجہ کو سوشل میڈیا قرار دیا۔انہوں نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ میں دوری کی وجہ سوشل میڈیا ہے۔سوشل میڈیا کو غیر ضروری اہمیت دینے کی وجہ سے غلط فہمیاں پیدا ہوئیں اور یوں دونوں میں اختلافات کی دیگر وجوہات میں سے ایک اہم وجہ سوشل میڈیا تھا۔
وہ سمجھتے ہیں کہ ملک میں فیصلہ ساز قوتیں سوشل میڈیا کو صحیح طریقے سے ہینڈل نہیں کر پاتیں۔انہوں نے کہا کہ وہ ان تمام معاملات میں اختلافات کم کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں اور آئندہ بھی یہ عمل جاری رکھیں گے۔
سابق آرمی چیف کو توسیع کی پیشکش پر عارف علوی نے کہا کہ میں ان باتوں سے واقف نہیں کہ کیا آفرز تھیں مگر میں نے یہی کہا تھا کہ مل بیٹھ کر غلط فہمیاں دور کی جائیں۔

- Advertisement -

کوئی بھی پارٹی ہو ، اپوزیشن ہو، حکومت یا اسٹیبلشمنٹ میں کردار ادا کرنے کو تیار ہوں کہ لوگ قریب آئیں۔نئے آرمی چیف کے لیے عمران خان سے مشارت کے سوال پر انہوں نے کہا کہ آئین انہیں کسی سے بھی مشورہ کرنے کی اجازت دیتا ہے۔آپ پچھلے کچھ عرصے کے سروے دیکھیں کہ کون پاکستان میں مقبول لیڈر ہے تو کیا میں بڑی مقبول پارٹی سے مشورہ نہ کروں؟۔کیا آئین مجھے اس بات سے روکتا ہے؟ میری مرضی ہے میں جس سے بھی مشورہ کروں۔
مشورے برطانیہ جا کر ہو رہے تھے تو یہ تو جینوئن مشاورت تھی۔صدر عارف علوی نے کہا کہ یہ الیکشن کا سال ہے۔الیکشن ہونے چاہیں، سیاسی جماعتیں آپس میں طے کر لیں کہ الیکشن جلد یا بدیر ہوں گے۔اگر چند مہینوں سے الیکشن کے آگے پیچھے ہونے کا فرق ہے تو وہ بھی بات چیت کے ذریعے طے کر لیں تاکہ معیشت اور لوگوں کے فلاح کے لیے کام ہو سکے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.