سال 2025 کا آخری کاروباری دن! جانیں فی تولہ سونا کتنے میں فروخت ہو رہا ہے
لاہور(مسائل نیوز)سال رواں کے آخری روز پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں 4 لاکھ 59 ہزار 462 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے اور یہ نرخ سہ پہر 3 بجے تک کار آمد رہے گے جس کے بعد آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نئے ریٹس جاری کرے گا۔
آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخ کے مطابق ایک تولہ 24 قیراط سونا 459,462 روپے جبکہ 10 گرام 24 قیراط سونا 393,914 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام 22 قیراط سونا 3 لاکھ 60 ہزار 100 روپے کی سطح پر موجود ہے۔
- Advertisement -
مقامی مارکیٹس میں 24 قیراط کی حامل ایک تولہ چاندی کی قیمت 7 ہزار 930 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 6 ہزار 798 روپے کی سطح پر موجود ہے۔
عالمی صرافہ بازار
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 4 ہزار 371 ڈالر ہے جبکہ چاندی کی قیمت 74.55 امریکی ڈالر فی اونس کی سطح پر موجود ہے۔