بھارتی اداکارہ کا کرکٹر سوریا کمار یادیو سے متعلق حیران کن انکشاف
ممبئی(مسائل نیوز)بھارتی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ خوشی مکھرجی نے انڈین کرکٹ ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے کپتان سوریا کمار یادیو کے حوالے سے ایک چونکا دینے والا انکشاف کر کے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔
انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر بھی خاصی چہ مگوئیاں شروع ہو گئی ہیں۔خوشی مکھرجی نے ایک تقریب میں شرکت کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں دعویٰ کیا کہ وہ اور سوریا کمار یادیو ماضی میں تعلقات میں رہ چکے ہیں۔
- Advertisement -
اداکارہ سے جب پوچھا گیا کہ کیا وہ کسی کرکٹر کو ڈیٹ کرنا چاہیں گی تو انہوں نے واضح انداز میں کہا کہ انہیں افواہوں اور تعلقات میں پڑنا پسند نہیں، خوشی مکھرجی کا کہنا تھا کہ وہ کسی بھی کرکٹر کو ڈیٹ نہیں کرنا چاہتیں، حالانکہ ان کے مطابق کئی کرکٹرز ان سے رابطے میں رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سوریا کمار یادیو انہیں کافی میسجز کیا کرتے تھے، تاہم اب ان کے درمیان زیادہ بات چیت نہیں ہوتی اور وہ کسی قسم کا تعلق بھی نہیں رکھنا چاہتیں۔