MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

تعلیمی اداروں میں ہڑتال یا کسی بھی غیر قانونی اقدام پر قانونی کارروائی کا اعلان

0 41

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز)حکومت بلوچستان نے تعلیمی خدمات کو صوبے بھر میں ضروری خدمات قرار دے دیا۔ سکولوں میں اساتذہ سمیت تمام سرکاری ملازمین 6 ماہ تک کسی قسم کی ہڑتال نہیں کر سکیں گے۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق بلوچستان حکومت نے صوبے کے تمام سرکاری سکولوں میں 6 ماہ کے لیے اساتذہ سمیت دیگر ملازمین کی ہر قسم کی ہڑتال پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے اساتذہ اور تعلیمی عملے کی ہڑتال کو غیر قانونی قرار دیدیا۔

- Advertisement -

بلوچستان سپیشل ایجوکیشن سروسز ایکٹ 2019 کے تحت تعلیمی شعبے میں ہڑتال اور تالہ بندی پر پابندی عائد کردی گئی، تعلیمی اداروں میں ہڑتال یا کسی بھی غیر قانونی اقدام پر قانونی کارروائی ہوگی۔ عوامی مفاد میں تعلیمی سرگرمیوں کا بلا تعطل تسلسل یقینی بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کی خلاف ورزی پر سزا کے لیے قانونی شقیں موجود ہیں، فیصلہ فوری نافذ العمل، تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں پر اطلاق ہوگا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.