MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

حکومت مقامی اخبارات کے ایڈیٹرز اور ذمہ دار صحافیوں کو بھی چھت فراہم کرے ، جی ایم جٹ

3 260

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اخباری صنعت کو ریاست کی فلاحی صنعت تسلیم کیا جائے ۔ آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوساٸٹی APRNSکے جنرل کونسل اجلاس میں اہم فیصلے

- Advertisement -

پنجاب ایڈورٹاٸزمنٹ پالیسی کی متنازعہ شقوں کے خاتمے پر APRNS کی کامیاب جدوجہد پر اظہار تشکر اور صدر ایسوسی ایشن جی ایم جٹ کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا

اجلاس میں لاہور ہاٸیکورٹ کے عدالتی اشتہارات کے اجراء کیلٸے لسٹ فاٸنل کرنے کیلٸے کمیٹی قاٸم کر دی گٸی اب سب اخبارات کو بلاتفریق اشتہارات ملیں گے
لاہور (مسائل نیوز)آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوساٸٹی APRNSکی جنرل کونسل کا اجلاس منعقد ہوا جسکی صدارت بانی صدر جی ایم جٹ نے کی اجلاس کے آغاز میں مرحوم ممبران چیف ایڈیٹرز/ایڈیٹرز اور ان کے اہل وعیال عزیزو اقارب کے لئے دعائے مغفرت کی گٸی اجلاس آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوساٸٹی APRNS کی تین سالہ تنظیمی کارکردگی کا تفصیلی جاٸزہ لیا گیا اور اسے تسلی بخش قرار دیا گیا
اجلاس میں ایک قرار داد کے زریعے وفاقی حکومت ،صوباٸی حکومتوں سے مطالبہ کیا گیا ملکی سطح پر ایک قومی میڈیا پالیسی بناٸی جاٸے جو وفاق کی تمام اکائیوں اور اسٹیک ہولڈرز کے لٸے قابل قبول ہو اجلاس نے مطالبہ کیا کہ پرنٹ میڈیا /اخباری صنعت کو ریاست کی فلاحی صنعت تسلیم کیا جائے ۔
اس کے لئے زبانی جمع خرچ کے بغیر اب عملی اقدامات کیے جائیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ غیر فعال ساتھیوں کو فعال کرنا اورفعال ساتھیوں کو آگے لایا جائے جو فعال کردار ادا کر سکیں۔اجلاس میں لاہور ہاٸیکورٹ کے عدالتی اشتہارات کے اجراء کیلٸے لسٹ فاٸنل کرنے کیلٸے کمیٹی قاٸم کر دی گٸی
مقرین نے پنجاب ایڈورٹاٸزمنٹ پالیسی کی متنازعہ شقوں کے خاتمہ پر اظہار تشکر اور دو سالہ کامیاب جدوجہد کا جاٸزہ لیا گیا اور کا میابی حاصل کرنے پر صدر ایسوسی ایشن جی ایم جٹ کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اجلاس میں.ممبر شپ کے قواٸد وضوابط میں تبدیلی پر بھی مشاورت کی گٸی اجلاس میں مرکزی سیکرٹری کوآرڈینیشن قیصر محمود ڈار،،مرکزی پریس سیکرٹری غلام مرتضیٰ باجوہ ،ممبر کور کمیٹی نواب ناظم میٸو ،حافظ محمد جاوید ،حافظ محمد جہانگیر،ڈاکٹر شاہد استقلال،جاوید اقبال کمبوہ،عامر چشتی ،رفیق انجم ،محمد سہیل،محمد شعیب چوہدری، متثر علی وقار،عمر شاہ اور دیگر نے خطاب کیا

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

3 Comments
  1. FarzanaSiddique says

    Nice news updats

  2. […] نیوز )آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوساٸٹی APRNS کے صدرجی ایم جٹ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کو چاہیٸے کہ وہ پنجاب […]

  3. […] ریجنل نیوز پیپرز سوساٸٹی (رجسٹرڈ)APRNSکے صدر چوہدری غلام مرتضیٰ جٹ نے پاکستان یونین آف لاء سٹوڈنٹس کی سالانہ تقریب سے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.