MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے صوبہ بھر میں کھلے مصالحہ جات کی فروخت پر پابندی لگا دی

0 599

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے ایک اعلامیہ کے مطابق صوبہ بھر میں کھلے مصالحہ جات کی فروخت پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق آئندہ مصالحوں کی پیکنگ پر اجزائ، وزن، تاریخ اجراءاور مدت استعمال درج کرنا لازم ہو گا، جبکہ اس کے ساتھ ساتھ پیکنگ پر مینوفیکچرر کمپنی، سپلائر کا نام اور پتہ لکھنا بھی لازمی قرار دیاگیا ہے، اس ضمن میں قوانین کی خلاف ورزی پر ذمہ داران کے خلاف بلوچستان فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2014ءکے تحت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے مطابق کھانوں میں کھلےمصالحوں کا استعمال متعدد بیماریوں کا سبب ہیں کیوں کہ کھلے مصالحوں میں مضر صحت اجزاءکی باآسانی ملاوٹ کی جا سکتی ہے۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.