MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

75سال سے پشتونوں کے وسائل لوٹے جارہے ہیں، دو قومی صوبے میں برابری کی حیثیت چاہتے ہیں، ایاز جوگیزئی

1 324

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری نواب ایاز خان جوگیزئی، صوبائی نائب صدر مجید خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پشتون اس دو قومی صوبے اور ملک کے دیگراقوام کے ساتھ برابری اور سیال قوم کی حیثیت سے رہنا چاہتے ہیں، پشتونوں کو اپنے وسائل سے محروم رکھ کر دنیا جہاں میں مسافرانہ زندگی کی اذیت ناک صورتحال کا سامنا کرنے پر مجبور کیا گیا ہے، 75سال سے پشتونوں کے وسائل پر بے دریغ لوٹ مار جاری ہے، اب ہوش کے ناخن لینے ہونگے اور اتحاد واتفاق کی راہ اپناکر اپنی قومی تحریک کو منظم کرنا ہوگا آج احمد شاہ بابا اور میروائس خان نکہ کے بچے تاریخ کے بدترین حالات سے دوچار ہیں، تعلیم، صحت، روزگاردیگر بنیادی سہولیات تو دور کی بات ان سے اب محنت مشقت کا حق بھی چھین لیا گیاہے، کسی نے کہا کہ 60فیصد پشتون افغان بچے کراچی شہر کے کچرہ دانوں سے کچرہ جمع کرتے ہیں، لیکن یہ امر افسوسناک ہے کہ کراچی سمیت ملک کے ہر شہر کی ترقی میں بھی پشتون افغان عوام،مزدوروں، محنت کشوں نے اپنا خون پسینہ بہایا جسے کوئی یاد نہیں کرتا۔ملک میں آئین کی بالادستی، پارلیمنٹ کی خودمختاری اور جمہور کی حکمرانی کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ افغانستان میں روس، سوویت یونین اور نیٹو کو شکست دینے والے اگر یہی نوجوان اپنی قوت وصلاحیتوں کو اپنی سرزمین کی ترقی وخوشحالی کیلئے صرف کرتے تو آج ہمارے وطن اور بچوں کا انتہائی خوشحال اور روشن مستقبل ہوتا۔ پشتونخواملی عوامی پارٹی کی ساتویں قومی کانگرس کے بعد پشتونخوا وطن کے تمام بزرگوں، نوجوانوں اور باشعور عوام کو ہمارا ساتھ دینا ہوگا،زئی وخیلی کے سیاست کی پارٹی پہلے بھی خلاف تھی اور آج بھی خلاف ہے پشتونخوامیپ ہی وہ واحد قومی سیاسی جمہوری جماعت ہے جس نے تمام اقوام کو متحدکرکے اسے ایک گلدستے کی مانند رکھا ہے اور یہی وجہ ہے کہ مخالفین پشتونخوامیپ سے بدظن اور اس تحریک سے خوف وہراس کا شکار ہیں، پارٹی کو باضمیر، غیرت مندنوجوانوں کی ضرورت ہے ایسے افراد جو بے ضمیر ہو اور ہمیشہ اس تعقب میں رہتے ہوں کہ پارٹی کی پیٹ پر چھرا گونپا جائے ایسے افراد کی پارٹی اور اس قوم کو کوئی ضرورت نہیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے دیبہ علاقائی یونٹ کے زیر اہتمام شمولیت کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری نواب ایاز خان جوگیزئی نے کہا ہے کہ ہم پشتون ایک غنی قوم اور ہمارے وطن میں […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.