MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عوام سے خوفزدہ پی ڈی ایم حکومت انتخابی میدان سے بھاگ رہی ہے، عمران خان

1 210

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ عوام سے خوف زدہ پی ڈی ایم کی حکومت انتخابی میدان سے بھاگ رہی ہے۔

چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر عمل نہ کرکے پھر ثابت کردیا کہ وہ امپورٹڈ حکومت اور اس کے سرپرستوں کی ’بی‘ ٹیم ہے۔

- Advertisement -

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ عوام سے خوفزدہ پی ڈی ایم کی حکومت ہر انتخابی میدان سے بھاگ رہی ہے۔ ووٹ کا حق بنیادی جمہوری اصول ہے اور پی ٹی آئی دلجمعی سے اس پر قائم ہے۔


سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر عمل نہ کر کے الیکشن کمیشن نے ایک بار پھر ظاہر کیا کہ وہ امپورٹڈ حکومت اور اس کے سہولت کاروں کے ساتھ ملا ہوا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد (مسائل نیوز) پی ڈی ایم حکومت کے 300دن پورے ہو گئے، 300دنوں میں 300فیصد طوفائی مہنگائی کا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.