MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

خاتون نے فون نمبر مانگنے والے شخص کی چپل سے درگت بناڈالی، ویڈیو ائرل

0 2,203

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

بنگلورو(مسائل نیوز)سڑک پر راہ چلتی خواتین کو تنگ کرنے والے شخص کی ایک خاتون نے چپل سے تواضح کرڈالی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں ایک شخص خواتین کو ہراساں کررہا تھا۔اس شخص نے متعدد خواتین کا پیچھا کیا اور ان کے فون نمبرز بھی مانگے۔خواتین کو تنگ کرنے والے شخص کو لوگوں نے پکڑ کر سڑک پر بٹھا لیا اور ایک خاتون نے اس کی چپل سے پٹائی کی۔خواتین کو چھیڑنے والے شخص کی خاتون کے ہاتھوں مرمت کی موقع پر موجود لوگ ویڈیو بناتے رہے۔ خواتین کو تنگ کرنے والے کو بعد میں پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خواتین کو ہراساں کرنے والا شخص بظاہر نشے میں معلوم ہورہا تھا۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.