MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

دھند کا راج، حکومت کا اہم شاہرائیں بند رکھنے کا اعلان

0 275

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث موٹرویز سمیت اہم شاہرائوں کو بند کر دیا گیا جبکہ موٹروے پولیس نے سفر کرنے والے شہریوں کیلئے اہم ہدایات بھی جاری کر دیں۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹر وے ایم الیون لاہور تا سیالکوٹ جبکہ لاہور ملتان موٹروے فیض پور سے درخانہ تک دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی ۔ترجمان موٹرویز سید عمران احمد نے بتایا کہ موٹر وے ایم ٹو کو لاہور سے کوٹ مومن تک جبکہ موٹروے ایم فور کو گوجرہ سے عبدالحکیم تک بند کیا گیا ۔سید عمران احمد نے کہا کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے، روڈ یوزرز آگے اور پیچھیدھند والی لائٹس کا استعمال کر یں اورغیر ضروری سفر سے گریز کریں۔عمران احمد نے مزید کہا کہ روڈ یوزرز معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130سے رابطہ کریں جبکہ موٹروے پولیس ہمسفر ایپ سے بھی معلومات لی جاسکتی ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.