اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وفاقی وزیرخواجہ آصف نے کہا ہے کہ اپوزیشن اور عوام کی زبان بندی کی گئی ہے پاکستان کی معاشی خودمختاری بیچی جارہی ہے ہماری تاریخ میں شرمساری کا دن ہے وہ آرڈیننس رینیو کئے جارہے جو زائد المیعاد ہوگئے تھے، یہ آئین کے خلاف ہے عوام کے اوپر مہنگائی کا بوجھ ڈالا گیا ہے خدا کے لئے عوام پر رحم کریں، پاکستان کو نہ بیچیں انہوں نے کہا کہ آپ نے تین سال لوٹ مار کی اجازت دی۔
- Advertisement -
جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ اپوزیشن کی آواز نہ بند کریں پاکستان کی خودمختاری کو مت بیچیں معاشی طورپر غلام کررہے ہیں،کیا ایسٹ انڈیا کمپنی کی حکومت آگئی ہے تین چیزوں پر اسپیکر چیئر کو شرمسار ہونا چاہئے انہوں نے کہا کہ دو اڑھائی سال پہلے کی چیزیں کیسے توسیع دی جاسکتی ہیں آئین کا آرٹیکل 89 پابند کرتا ہے اسٹیٹ بنک کوآئی ایم ایف کے پاس بیچ دیا ہے پاکستان کے عوام نے ہمیں یہاں منتخب کرکے بھیجا ہے تنخواہ دار طبقہ کیسے گزارہ کرے گادودھ پر استثنیٰ واپس لے رہے ہیں ۔
قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ اپوزیشن کے صرف تین ممبران نے مخالفت کی یہ نریندرامودی کو گھر پر بلانے والے ہیں یہ لوگ قومی سلامتی کی بات کرتے اچھے نہیں لگتے یہ حکومت کو کیا گھر بھیجیں گے انہوں نے ورلڈ اکنامک فورم سمیت عالمی مالیاتی ادارے ہماری تعریف کرتے ہیں وفاقی حکومت نے کورونا کے اندر بہترین کارکردگی دکھائی ہےدس سال میں ایک روپے کا ترقیاتی بجٹ یہاں منظور نہیں کروایا گیا تھا،یہ ایکسپائرڈ سیاستدان ہیں ان کی تقریریں سننا کیاہم پر لازم ہےمولانا کی پارٹی والے کے پی رزلٹ کی بات کریں