بلوچستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پرگامزن کرینگے،نور محمد دمڑ
کوئٹہ(جی این ایم) سنیئر صوبائی وزیرِ خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ حکومت بلوچستان صوبے میں ہائیر ایجوکیشن و دیگر تعلیمی کی فعالی اور جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کےلئے ہرممکن اقدامات اٹھارہے ہیں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ریکوڈک منصوبے میں بلوچستان کے حصے کے اخراجات وفاقی حکومت کی جانب سے برداشت کرنے کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے بلوچستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پرگامزن کرینگے
- Advertisement -
ان خیالات کااظہار انہوں نے یونیورسٹی آف بلوچستان کے وائس چانسلر سے ملاقات اور جاری کردہ بیان میں کیا سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑکی وائس چانسلر سے ملاقات کے دوران یونیورسٹی کی کارکردگی تعلیمی و مالی امور پرتبادلہ خیال کیاگیا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے ملاقات کے دوران وائس چانسلر سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی حکومت صوبے کے اعلی تعلیمی اداروں کی فعالی کےلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لائے گی
اور صوبے کے تمام تعلیمی اداروں اور یونیورسٹیوں کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کےلئے گورنر بلوچستان،وزیراعلی بلوچستان کی قیادت میں صوبائی حکومت ہرممکن اقدامات اٹھائیں گے سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑنے ملاقات کے دوران وائس چانسلر سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کی دلچسپی اور شعوری کاوشوں سے صوبہ کے اعلیٰ تعلیمی ادارے مزید مستحکم ہوتے جا رہے ہیں انہوں نے کہاکہ مستقبل کے نئی ترجیحات اور نئے اہداف کے حصول میں ہائیر ایجوکیشن اولین حیثیت رکھتی ہے