MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

چین ہمارا آزمودہ دوست ہیں جس نے ہر مشکل میں پاکستان کا ساتھ نبھایا ،گورنر بلوچستان

2 299

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(ویب ڈیسک) گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا ہے کہ چین پاکستان روایتی دوستانہ تعلقات، گوادر پورٹ کی ترقی اور خاص کر شاندار میگا پراجیکٹ سی پیک پر علمدارآمد سے نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں. انہوں نے سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی میں چائنا اسٹڈی سینٹر کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ کراچی میں تعینات چین کے قونصل جنرل (Mr. Li Bijian) نے افتتاحی تقریب کے شرکاءسے آن لائن خطاب کیا. اس موقع پر گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا کہ چین ہمارا آزمودہ دوست ہیں

- Advertisement -

جس نے ہر مشکل میں پاکستان کا ساتھ نبھایا ہے۔ خیر سگالی کے تحت چائنا اسٹڈی سینٹر اور دیگر معاملات پر معاونت کیلئے ہم پوری چینی قوم اور چینی حکومت کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہیں. انہوں نے کہا کہ چینی سفارت خانہ کی جانب سے وویمن یونیورسٹی کی طالبات کیلئے چائنا سٹڈی سینٹر کا قیام عمل میں لانا، پاک چائنا کی گہری دوستی کی علامت ہے. گورنر بلوچستان نے کہا کہ بلاشبہ چین نے بہت قلیل مدت میں حیران کن ترقی کی ہے

اور وہ مختلف شعبوں میں ترقی کے عروج پر پہنچا اسطرح چین نے دنیا پر واضح کیا کہ وہ ایک بااہمت اور مضبوط قوم ہے جو تمام اقوام کیلئے ایک ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے. گورنر نے کہا کہ ہم بھی چین کی منفرد راہ پر چلتے ہوئے ترقی کی منازل طے کر سکتے ہیں. انہوں نے کہا کہ وویمن یونیورسٹی میں چائنا اسٹڈی سینٹر کا قیام جدید علم وتحقیق سے نئی نسل کو روشناس کرانے میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے.

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.