کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ سروس 24 گھنٹوں کے لئے معطل
کوئٹہ(مسائل نیوز) کوئٹہ میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر موبائل انٹرنیٹ سروس 24 گھنٹوں کیلئے معطل کر دی گئی۔
- Advertisement -
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ بلوچستان کی سفارش پر ضلع بھر میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس آج رات 12 بجے تک معطل رہے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اقدام سکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثربنانے کیلئے کیا گیا، انٹرنیٹ سروس کی معطلی کا اطلاق پورے ضلع کوئٹہ میں ہوگا۔