MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

موسم سرما میں گیس کی شدید قلت کا خدشہ

0 328

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) ملک میں موسم سرما کے دوران متوقع گیس بحران پر قابو پانے کے لیے گھریلو صارفین کو صرف کھانے کے اوقات میں 3 وقت گیس دینے کی تجویز دے دی گئی، گیس لوڈ مینجمنٹ پلان پر یکم نومبر سے عمل درآمد کا کہا گیا ہے، وزیر اعظم کی منظوری کے بعد پلان پر عمل درآمد شروع کیا جائے گا۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق رواں برس موسم سرما کے دوران میں گیس کی شدید قلت کے پیش نظر خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ گھریلو صارفین کے لیے بھی طلب کے تحت پوری گیس دستیاب نہیں ہوگی، جس کے باعث گھریلو صارفین کو کھانے کے اوقات میں 3 وقت گیس دینے کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ سوئی ناردرن اور سدرن کا گیس شارٹ فال 1.2 ارب مکعب فٹ تک بڑھ سکتا ہے، گھریلو صارفین کو 350 ایم ایم سی ایف ڈی تک ایل این جی دینے کی تجویز دی گئی ہے جب کہ یکم نومبر سے کمرشل صارفین کو گیس کی فراہمی بند کرنے اور کمرشل صارفین کو ایل این جی پر منتقل کرنے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے۔
رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ملک میں سی این جی سیکٹر کو بھی گیس کی فراہمی بند رہے گی، سیمنٹ اور فرٹیلائزر شعبوں کے لیے بھی گیس کی کٹوتی ممکن ہے جب کہ پاور سیکٹر کے لیے گیس کی فراہمی میں 45 فیصد تک کمی کی جاسکتی ہے۔

- Advertisement -

ادھر لاہور میں سموگ اور دھند کے دوران بجلی کے بریک ڈاؤن کا خدشہ ظاہر کردیا گیا، جس کے پیش نظر این ٹی ڈی سی کی جانب سے ٹرانسمیشن لائنز کی صفائی، ڈسک انسولیٹرز کی تبدیلی کا کام شروع کر دیا گیا ہے کیوں کہ موسم سرما میں سموگ اور دھند کی وجہ سے بجلی کے بریک ڈاؤن ہونے کے خدشات ہیں جس کی وجہ سے این ٹی ڈی سی نے شہر کو بجلی سپلائی کرنے والے سرکٹس پر حفاظتی اقدامات شروع کرتے ہوئے نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی نے برقی لائنز کی صفائی شروع کر دی۔
معلوم ہوا ہے کہ ٹرانسمیشن لائینز پر نصب ڈسک انسولیٹرز کی بھی پانی کے پریشر کے ساتھ صفائی کی جارہی ہے کیوں کہ ماضی میں ڈسک انسولیٹرز پر سموگ بریک ڈائونز کی بنیادی وجہ قرار دی گئی تھی، یہی وجہ ہے کہ این ٹی ڈی سی نے قبل از وقت ہی بریک ڈاؤن سے بچنے کے لئے اقدامات اٹھانے شروع کردیے، جن کے تحت کالا شاہ کاکو سے بند روڈ سرکٹ پر خراب انسولیٹرز کو تبدیل کر دیا گیا، راوی سے شالامار سرکٹ پر بھی صفائی کے کام کو مکمل ہوچکا ہے، اس کے علاوہ نیو کوٹ لکھپت سرکٹ پر بھی ڈسک انسولیٹرز کی صفائی اور تبدیلی کا کام مکمل کیا جا چکا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.