MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

معروف بھارتی اداکار پاکستانی ٹیم کو مسلسل تنقید کا نشانہ بنانے پر شعیب اخترپر برہم

1 274

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

نئی دہلی(مسائل نیوز)بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار نکول مہتا اپنی ہی قومی ٹیم پر مسلسل تنقید کرنے پر سابق فاسٹ بولر شعیب اختر پر برس پڑے ۔

- Advertisement -

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی اداکار نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ شعیب اختر کو اپنے یوٹیوب کیرئیر کو برقرار رکھنے کے لیے قومی ٹیم کا استعمال کرتے دیکھنا ایک مضحکہ خیز چیز ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں میں تبدیلی کے بعد پاکستان کی یہ ٹیم بہترین ٹیموں میں سے ایک ہے۔خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی زمبابوے کے ہاتھوں شکست پر شعیب اختر نے چیئرمین پی سی بی سمیت ٹیم مینجمنٹ کو کھری کھری سنائی تھیں۔شعیب اختر نے کہا کہ بار بار کہہ رہا ہوں کہ ہمارے اوپنرز اور مڈل آرڈر اس کام کے نہیں کہ ہم کوئی جیت حاصل کر سکیں، مسلسل ہم نہیں جیت پائیں گے، پاکستان کے پاس اچھا کپتان نہیں اس میں کوئی شک نہیں، پاکستان ایک بارپھر زمبابوے سے ہارا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز) راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں جنوبی افریقا کی فتح پرکہا ہے کہ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.