MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اعظم سواتی پر تشدد کیخلاف خط سینیٹر شہزاد وسیم آج سپریم کورٹ طلب

1 215

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما و سینیٹر اعظم سواتی پر تشدد کے خلاف خط پر سینیٹر شہزاد وسیم کو طلب کر لیا۔عدالت کے ڈی جی ہیومن رائٹس سیل نے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شہزاد وسیم کو آج (پیر) صبح دس بجے طلب کیا ہے۔ڈی جی ہیومن رائٹس سیل کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کے حکم کے مطابق آپ کی جانب سے لکھے گئے خط پر معلومات اکٹھی کی گئیں لہٰذا اکٹھی کی گئی معلومات سے متعلق اپنا موقف پیش کریں۔سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شہزاد وسیم سمیت پی ٹی آئی سینیٹرز نے 17 اکتوبر کو چیف جسٹس کو خط لکھا تھا جس میں سینیٹر اعظم سواتی کو برہنہ کرکے تشدد کرنے کے بارے میں تفصیل دی گئی تھی۔خط میں سپریم کورٹ سے از خود نوٹس لینے کی استدعا بھی کی گئی تھی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد (مسائل نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ میری جان نکال لیتے اس کی پرواہ نہیں تھی، […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.