MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ملک میں تاریخی مہنگائی اور معاشی تباہی کے خلاف پی ڈی ایم کا جلسہ عام آج ہوگا، مریم اورنگزیب

1 295

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک میں تاریخی مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی کے خلاف پی ڈی ایم کا جلسہ عام آج 31 اکتوبر کو ہو گا۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آج ڈیرہ غازی خان میں پی ڈی ایم کا جلسہ ظالم حکومت کے خلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہوگا۔

- Advertisement -

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور پی ڈی ایم کے دیگر قائدین جلسے میں شرکت کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ عوام کو بات سمجھ آ گئی ہے کہ عمران صاحب سے نجات ہی مہنگائی سے نجات ہے، جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان کا کہنا ہے کہ کل صبح ساڑھے 9 بجے چوٹی زیریں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف ڈی جی خان میں اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.