MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وزیرا علی کا پنجاب میں ایک اور نیا ضلع بنانے کا فیصلہ

0 241

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) پنجاب میں ایک اورنیاضلع بنانے کافیصلہ کیا گیا ہے ،چکوال کی تحصیل تلہ گنگ کو ضلع بنانے کی تجویززیرغور ہے اور وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پرایس ایم بی آرنے فزیبلٹی رپورٹ کی تیاری شروع کردی۔محکمہ بورڈآف ریونیو نے تلہ گنگ کو ضلع کا درجہ دینے کیلئے تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں۔
ذرا ئع کے مطابق اس سے قبل گجرانوالہ کی تحصیل وزیر آباد کو ضلع کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

- Advertisement -

تلہ گنگ میں چار تحصیلیں بنانے کا فیصلہ زیر غور ہے ،تلہ گنگ میںتحصیل لاوا ، پنڈی گیپ ، نوشراں ، تلہ گنگ شامل ہوں گیتلہ گنگ کی چار تحصیلوں میں کل کتنا رقبہ ہے۔چار تحصیلوں کل کتنے موضع جات اور قانونگوئیاں ہیں ، تلہ گنگ کی چار تحصیلوں میں کل کتنی آبادی ہے ،بورڈ آف ریونیو نے ڈی سی تلہ گنگ سے تمام تفصیلات طلب کر لیں ، تلہ گنگ کی فیزیبلٹی رپورٹ تیار کرنے کے بعد وزیر اعلی کو پیش کی جائے گی ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.