MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بھارتی اداکار کمال راشد خان کی ویرات کوہلی پر تنقید، پولیس نے گرفتار کرلیا

2 248

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ممبئی (مسائل نیوز) بھارت کے مشہور اداکار کمال راشد خان کو معروف بھارتی بلے باز ویرات کوہلی پر تنقید کرنا مہنگا پڑگیا۔ گزشتہ دنوں کمال راشد خان نے ایک ٹوئٹ کی تھی، جس میں انہوں نے ویرات کوہلی کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا انہوں نے کہا تھا کہ ویرات کوہلی کی بگڑتی دماغی حالت کی ذمہ دار اُن کی اہلیہ اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کمال راشد خان (کے آر کے) کو ممبئی کی ملاڈ پولیس نے 2020ء میں متنازعہ ٹوئٹ کرنے پر گرفتار کر لیا ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ انہیں ممبئی ایئرپورٹ پر اترنے کے فوری بعد گرفتار کیا گیا جب کہ آج اداکار کو عدالت میں بھی پیش کیا جائے گا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکار کمال راش خان کے خلاف ملاڈ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی گئی تھی، جس کے بعد یہ کارروائی کی گئی ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ کمال راشد خان اپنے متنازعہ تبصروں اور ٹوئٹ کی وجہ سے اکثر تنازعات میں گھرے رہتے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] (مسائل نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کو سوشل میڈیا پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے […]

  2. […] پر پابندی کے خلاف افغان کرکٹ ٹیم کے ورلڈ کلاس اسپنر راشد خان لڑکیوں کی تعلیم کی حمایت میں سامنے آ گئے۔گزشتہ روز […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.