MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اے این ایف اہلکاروں کا مسافروں سے رشوت لینے کا انکشاف

0 203

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بیرون ملک جانے والے مسافر سے اینٹی نارکوٹکس فورس کے اہلکاروں کی چیکنگ کے بہانے مبینہ رشوت وصول کرنے کی خفیہ ریکارڈنگ سامنے آ گئی۔بین الاقوامی ہوائی اڈے پر عجب کرپشن کی غضب کہانی کے حوالے سے ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل بھی ہو چکی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اے این ایف اہلکار مسافر سے کسی ممنوعہ چیز کے حوالے سے کہہ رہا ہے کہ یہ بہت زیادہ ہے لیکن اگر تم نے اسے ساتھ لے جانا ہے تو کوئی خدمت کرو۔
ویڈیو میں اہلکار کو دھڑلے سے مسافر کو آفر کرتے دیکھا جا سکتا ہے کہ ’ اچھااگر لے کر جانا ہے تو کوئی خدمت شدمت کرو گے‘۔اے این ایف اہلکار مسافر سے پوچھتا ہے کتنے دو گے۔
اہلکار مسافر کو ایک آفس میں ساتھ لے جاتے ہیں اور پیسے لیتے ہوئے سمجھاتے ہیں کہ اگر کوئی پوچھے تو کہنا یہ لوگ مجھے باڈی ایکسرے کے لیے لے کر گئے تھے۔ مسافر اے این ایف اہلکار کو غیر ملکی کرنسی کے دو نوٹ دیتا ہے۔

- Advertisement -

ویڈیو میں اے این ایف اہلکاروں کو مسافر سے رشوت کے طور پر غیر ملکی کرنسی لیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ایک اہلکار سیٹ کو سیٹ پر بیٹھے بھی دیکھا جا سکتا ہے جو خاموشی سے ساتھ نبھاتا ہے۔
۔معروف صحافی اقرار الحسن نےبھی ٹویٹر پر یہ ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کہا کہ سلام آباد ائیر پورٹ پر منشیات روکنے پر مامور اینٹی نارکوٹکس فورس کے اہلکاروں اور افسروں کی رشوت لینے کی تہلکہ خیز خفیہ ریکارڈنگ آ گئی۔انہوں نے کہا کہ سوچئے ہر مشکل میں ملک کا ساتھ دینے والے اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ یہ کیا سلوک کرتے ہوں گے۔ اس ویڈیو کو ہر صاحبِ اختیار تک پہنچانے کے لئے شئیر کریں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.