نیشنل ٹی ٹونٹی کپ: شان مسعود کی ایک اور شاندار کارکردگی کے ساتھ سلیکٹرز کے دروازے پر دستک
لاہور (مسائل نیوز) بائیں ہاتھ کے بلے باز شان مسعود نے ایک بار پھر خود کو وائٹ بال کے حقیقی پرفارمر کا ثبوت دیا کیونکہ انہوں نے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ 2022ء میں نمبر 4 پر بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچری بنائی۔ بلوچستان کی نمائندگی کرنے والے شان مسعود چوتھے نمبر پر بیٹنگ کرنے آئے اور شاندار باری کھیلی ۔ بائیں ہاتھ کے بلے باز نے 6 چوکوں کی مدد سے 36 گیندوں پر 54 رنز بنا کر ایک بار پھر وائٹ بال فارمیٹ کے انتخاب کے لیے پی سی بی کے دروازے کھٹکھٹائے۔
شان مسعود کی ایک اور شاندار کارکردگی کے بعد کرکٹ شائقین اور ان کے چاہنے والوں نے قومی ٹیم کے انتخاب کے لیے کرکٹر کی حمایت کی۔
شان مسعود نے حال ہی میں انگلش ڈومیسٹک سیزن میں خود کو ثابت کیا۔ ان کی شاندار فارم کے بعد انہیں سری لنکا کے ٹیسٹ ٹور کے لیے پاکستان کے اسکواڈ میں منتخب کیا گیا لیکن انہیں وہاں کھیلنے کے لیے کوئی میچ نہیں ملا۔
[…] (مسائل نیوز) توقع ہے کہ شان مسعود کی قومی ٹیم میں واپسی فخر زمان کے متبادل کے طور پر کی […]
[…] (مسائل نیوز)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل قومی کرکٹر شان مسعود نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی ویب سائٹ کیلئے کالم لکھا جس میں […]