MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

موسم گرما کی تعطیلات میں اضافہ کردیا گیا

0 985

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے موسم گرما کی چھٹیوں میں اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد اب یونیورسٹی 15اگست کو کھلے گی ،

اس سے قبل پنجاب یونیورسٹی نے گرمیوں کی چھٹیوں کا دو ماہ قبل اعلان کیا تھا جو کہ 29 جولائی تک بنتی ہیں ۔ لیکن پنجاب یونیورسٹی نےموسم گرما کی چھٹیوں میں مزید اضافہ کردیا ہے۔رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق چھٹیاں پندرہ اگست تک بڑھا دی گئی ہیں۔

دوسری جانب محکمہ سکولز ایجوکیشن نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں موسم گرما کی تعطیلات میں دو ہفتے کی توسیع نہیں ہوگی

- Advertisement -

۔محکمے کی جانب سے صوبہ بھر کے سکولزسربراہان کو یکم اگست سے سرکاری تعلیمی ادارے کھولنے کی ہدایت کرتے ہوئے

والدین سے کہا گیا ہے کہ وہ یکم اگست سے بچوں کو سکول بھیجیں تاکہ ان کا سلیبس وقت پر مکمل کرایا جاسکے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق آئندہ برس صوبہ میں نیا اکیڈمک سیشن یکم اپریل 2023 سے شروع کیا جائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.