MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

فنانشل ٹائمز کی رپوٹ غلط ہے تو ان کیخلاف کیس کیوں نہیں کرتے؟محمد زبیر نے سوالات اٹھا دئیے

6 290

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ 8سال سے فارن فنڈنگ کیس الیکشن کمیشن میں پڑا ہے ۔پی ٹی آئی یہ فیصلہ رکوانے کیلئے مختلف حیلے بہانے کررہی ہے۔ فنانشل ٹائمز کی رپوٹ غلط ہے تو ان کیخلاف کیس کریں،وہ یہاں پریس کانفرنس کررہے تھے ،انہوں نے کہا 8سال سے فارن فنڈنگ کیس الیکشن

- Advertisement -

کمیشن میں پڑا ہے، یہ کیس پی ٹی آئی کے اپنے بانی رکن اکبر ایس بابر نے عمران خان کیخلاف دائر کیا تھا اور انہوں نے رقم منتقلی کے تمام شواہد پیش کیے ، اب پی ٹی آئی یہ فیصلہ رکوانے کیلئے مختلف حیلے بہانے کررہی ہے، اگرفنانشل ٹائمز کی رپوٹ غلط ہے تو ان کیخلاف کیس کریں۔ انہوں نے کہا برطانوی اخبار بتا رہا ہے کس طرح چیریٹی کا پیسہ منتقل ہوا،مسلم لیگ ن کیخلاف جھوٹے کیس بنائے گئے پھر بھی مسلم لیگ ن کے تمام ارکان عدالتوں میں پیش ہوئے،نواز شریف نے اپنے اثاثوں کا پورا حساب دیا، ہماری پارٹی کے تمام ارکان نے اپنے اثاثوں کا جواب دیا لیکن عمران خان کبھی عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے ، انہوں نے کہا عمران خان سے فارن فنڈنگ کا سوال کریں گے اور باربار کریں گے اگر آپ اتنے صادق اورامین ہیں تو اپنے اثاثوں کا جواب دیں، انہوں نے کہا ہم نے نیب کیسز اور جیلیں بھگتیں ہیں، الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کا فیصلہ جلد سنائے کیونکہ الیکشن کمیشن ایک خود مختار ادارہ ہے،وہ حکومت کے کنٹرول میں نہیں۔ انہوں نے کہا چیف الیکشن کمشنر عمران خان نے خودتعینات کیااور اسکی تعریفیں کیا کرتے تھے اور آج الیکشن کمشنر کو دھمکیاں دی جارہی ہیں ، عمران خان کے دور میں چینی اور گندم جیسے بڑے سکینڈل سامنے آئے، انہوں نے کہا کہ ہم نے فل کورٹ کا مطالبہ اس لیے کیا تھا کہ کسی کو فیصلے پر اعتراض نہ ہو۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

6 Comments
  1. […] آباد (مسائل نیوز) سابق گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا ہے کہ ہمارے ابھی بھی اسٹیبلشمنٹ سے اچھے تعلقات […]

  2. […] آباد (مسائل نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء محمد زبیر نے کہا ہےکہ نوازشریف پاکستان آگئے تو پی ٹی آئی کیلئے […]

  3. […] حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ ملکی مفاد کو داو پر نہیں لگانا چاہیے۔ٹیلی […]

  4. […] آباد(مسائل نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر کا کہنا ہے کہ عمران خان کو اپنی انا کو پیچھے رکھ کر […]

  5. […] آباد (مسائل نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر کا کہنا ہے کہ غیر مقبول فیصلے کیے جس کا سیاسی نقصان […]

  6. […] آباد(مسائل نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ کارکنان اور عوامی مطالبے پر مریم نواز کو […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.