MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان کی جانب سے نیا پاکستان اور انقلاب کے نام پر بیرون ملک پاکستانیوں سے پیسے ہتھیائے گئے

0 276

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کی جانب سے نیا پاکستان اور انقلاب کے نام پر بیرون ملک پاکستانیوں سے پیسے ہتھیائے گئے، معیشت کو مستحکم کرکے الیکشن کی طرف جائیں گے،ہم نے مشکل وقت میں سخت فیصلے کئے، ملک کو سری لنکا بننے سے بچایا، ہم نے معیشت کو اٹھا کر کھڑا کیا، آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد روپے کی قدر بحال ہوگی،فنانشل ٹائمزمیں عمران خان کی فارن فنڈنگ کی سٹوری شائع ہو چکی ہے ، فارن فنڈنگ سے ملنے والی رقم کے استعمال کاکوئی علم نہیں ہے ، عمران خان کو ہٹلر نہیں بننے دیا جائے گا ، عمران خان نے خوشحالی کے نام پر اپنے حواریوں کو نوازا،الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کا جلد فیصلہ سنائے۔
ماڈل ٹائون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے فارن فنڈ نگ کی مد میں کروڑوں ، اربوں روپے کا فراڈ کیا ہے ، فارن فنڈنگ کے اکائونٹس چھپائے ، دوسروں سے منی ٹریل مانگنے والا خود کیوں منی ٹریل دینے سے گھبرا رہاہے ، عمران خا ن کو بھارت اور اسرائیل سے بھاری رقوم ملیں ، برطانوی حکومت سے ملنے والی رقوم عمران خان کی نہیںعوام کی تھی ، عمران خان نے ان بیرونی طاقتوں سے فنڈنگ لی جو پاکستان کو کمزور کرنے کے خواہاں ہیں ، عمران خان نے ڈیم کے نام پر اربوں روپے کا قوم سے فراڈ کیا،اوورسیز سے ڈیم کے نام پر کورڑوں روپے لئے گئے ، لاتعداد اوورسیز پاکستانیوں نے سوال کیا ہے کہ ان کے عطیات کہاں ہیں ، ان کے خون پسینے کی کمائی سے ڈیم کیوں نہیں بنا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بال ٹمپرنگ ، فنڈ ٹمپرنگ اور سیاسی ٹمپرنگ کی ،2018 کے انتخابی نتائج میں ٹمپرنگ کی جس کا خمیازہ عوام آج بھی بھگت رہے ہیں ، پی ٹی آئی معیشت کے بارے میں منفی پراپیگنڈا کر کے ملک کو کمزور کرنا چاہتی ہے ، عمران خان نے ببل اکانومی بنائی اپنے چارسالہ دور میں کالا دھن کرنے والوں کو ایمنسٹی سکیم دی ، پاکستان میں مصنوعی خوشحالی پیدا کر کے ایمپورٹ کا گیٹ کھول دیا ، اپنے دوستوں کو نوازنے کے لئے گاڑیاں امپورٹ کرنے کے پرمٹ دیئے ۔
انہوںنے کہا کہ مہنگائی کا جن عمران خان نے بوتل سے نکالا،ڈالراورروپے میں عدم توازن عمران خان کی منفی سیاست کی وجہ سے آیا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی دور کے آخری تین ماہ میں وزارت خزانہ نے ڈویلپمنٹ کے لئے آخری قسط جاری کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ انشا اللہ چند ماہ میں معیشت کو مستحکم کر کے الیکشن کی طرف جائیں گے ، ہم نے عمران خان کے گناہوں کا بوجھ اٹھایا ، اپنی سیاسی ساکھ کو دائو پر رکھ کر ریاست اور معیشت کو بچانے کا فیصلہ کیا ،ضمنی انتخابات میں ہم زیادہ سیٹیں جیت سکتے تھے لیکن الیکشن سے چند ماہ پہلے ہمارے مشکل فیصلوں کی وجہ سے عوام نے اپنا ردعمل ظاہر کیا ، ہم نے اپنی سیاسی ساکھ کو بچانے کے لئے قربانی دی ۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان ملک کو سری لنکا جیسے حالات سے دوچار کرنا چاہتے ہیں، ہم نے ملک کو بچانے کے لئے اپنی سیاست دائو پرلگا دی ، پاکستان سری لنکا نہیں بن سکتا کیونکہ ملک میں محب وطن حکومت موجود ہے ۔وفاقی وزیراحسن اقبال نے کہا کہ عمران کی غلط پالیسیوں اور آئی ایم ایف کے معاہدے کی وجہ سے آج ملک میں مہنگائی ہے، عمران خان اپنے غلط معاشی فیصلوں کی وجہ سے پاکستانی معیشت کے نٹ بولٹ کھول کر چلے گئے جبکہ ہم معیشت کے نٹ بولٹ دوبارہ کس رہے ہیں ، اگلے چار سے چھ ماہ اندر ملکی معیشت میں استحکام آ جائے گا ۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی قسط ملنے کے بعد روپے کی قدر مستحکم ہو جائے گی،ڈالرخرید کر منافع کمانے والوں کے ہوش ٹھکانے آ جائیں گے،ملک کو عمران خان کے انتشار کی نہیں استحکام کی ضرورت ہے ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ تاثر ہے کہ الیکشن کمیشن عمران خان کی دھمکیوں سے ڈرتا ہے جس کی وجہ سے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ ابھی تک نہیں دے رہا ، ہمارا مطالبہ ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد سنایا جائے ۔
چودھری احسن اقبال نے کہا کہ عام انتخابات کسی کی خواہش پر نہیں آئین کے مطابق مقررہ مدت پر ہوں گے ، عام انتخابات مردم شماری کی بنیاد پر کروانا چاہتے ہیں ، عمران خان مسٹر کلین نہیں مسٹر کرپشن ہے ، کرپشن کے جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگانے پرمیں ان کے خلاف مقدمہ کرنے جا رہا ہوں ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان نے ملک میں سیاسی تماشا لگایا ہوا جس کی وجہ سے عدم استحکام اور بے یقینی کی صورتحا ل ہے اور قوم یہ سب کچھ دیکھ رہی ہے ۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں حمزہ شہباز کو حلف اٹھانے کے لئے بڑے پاپڑ بیلنا پڑے جبکہ پرویز الہی راتوں رات حلف لے لیتے ہیں فرق تو صاف ظاہر ہے ۔ ایک اورسوال کے جواب میں احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا پر میرے خلاف پراپیگنڈا کر رہی ہے کہ دسمبر 1996 میں بل گیٹس نے پاکستان میں سافٹ ویئر یونیورسٹی بنانے کی تجویز دی جسے میں نے منظور نہیں ہونے دیا ۔انہوں نے کہا کہ 1996 میں نواز شریف اپوزیشن لیڈر اور میں اپوزیشن کا ایم این اے تھا ۔ انہوں نے عمران خان سے کہا کہ جھوٹ کی بھی کوئی حد ہوتی ہے ، سوشل میڈیا پر پراپیگنڈا کرنے والوں کو تاریخ کا بھی علم سکھائو ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.