MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پی ٹی آئی قیادت کی اپنے ارکان کو استعفوں کی تصدیق کے عمل کا حصہ نہ بننے کی ہدایت

0 404

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) پی ٹی آئی قیادت نے اپنے ارکان کو استعفوں کی تصدیق کے عمل کا حصہ نہ بننے کی ہدایت کر دی۔جیو ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کی قیادت نے اپنے ارکان قومی اسمبلی کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ استعفوں کی تصدیق کے عمل کا حصہ نہ بنیں اور اس سلسلے میں ارکان اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کے لیے نہ جائیں۔
رپورٹ کے مطابق قیادت نے پارٹی ارکان کے سامنے موقف اپنایا کہ ہم استعفے دے چکے ہیں لہذا مزید کسی اقدام کی ضرورت نہیں۔اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی ارکان کو 6 جون کو استعفوں کی تصدیق کے لیے طلب کیا ہے۔جبکہ تحریک انصاف کی قومی اسمبلی میں واپسی کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی طرف سے اسمبلیوں میں واپسی کے فیصلے سے متعلق خبر حسب معمول خواہش پر مبنی ہے۔

- Advertisement -

اپنے ایک ٹویٹ میں سابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات نے لکھا کہ کور کمیٹی یا سینئر لیڈرشپ کا فیصلہ یہ ہے کہ نئے انتخابات ہونے چاہئیں اور لوگوں کو حق حاصل ہونا چاہئے کہ وہ اپنی حکومت منتخب کر سکیں۔علاوہ ازیں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اسد عمر نے بھی ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے پشاور میں کور کمیٹی کے اجلاس میں پارٹی کے قومی اسمبلی میں واپسی کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا ، ہم شروع سے کہہ رہے ہیں کہ نئے انتخابات کا اعلان کیا جائے ، صرف ہم ہی نہیں بلکہ مریم نواز سمیت ن لیگ کی قیادت بھی الیکشن کی بات کرتی رہی ہے ۔
خیال رہے کہ جنگ اخبار نے رپورٹ کیا تھا کہ تحریک انصاف کی قومی اسمبلی میں واپسی کا امکان ہے کیوں کہ اسد عمر ، شاہ محمود قریشی ، فواد چوہدری اور پرویز خٹک اسمبلی میں واپسی کے خواہشمند ہیں ، کور کمیٹی اجلاس میں قومی اسمبلی میں واپسی کی تجویز پر مشاورت کی گئی ، کور کمیٹی اجلاس میں اراکین نے کہا کہ اسمبلی تحلیل نہ ہوئی تو سوا سال تک اسمبلی کے باہر نہیں بیٹھا جا سکتا جس پر عمران خان نے اسمبلی میں واپسی کا فیصلہ سینئر قیادت سے مشروط کر دیا ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.