MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سابق وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ

1 372

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 26 مئی کو 7 گھنٹوں کے دوران میں نے کنٹینر سے دیکھا کہ پاکستان ہمیشہ کیلئے بدل چکا ہے۔

- Advertisement -

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان نے تازہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ 26 مئی کو شب ایک بجے سے صبح 8 بجے تک 7 گھنٹوں کے دوران میں نے کنٹینر سے جو کچھ دیکھا اس سے یہ ثابت ہوگیا کہ جب سے ایک بیرونی سازش کے ذریعے یہ امپورٹڈ حکومت ہم پر مسلط کی گئی ہے، پاکستان ہمیشہ کیلئے بدل چکا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ فکر و ذہن پر پڑی غلامی کی زنجیریں بالآخر ٹوٹ چکی ہیں۔یاد رہے کہ عمران خان نے 26 مئی کو لانگ مارچ ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے حکومت کو مطالبات تسلیم کرنے کیلئی6 دن کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا تھا کہ اسمبلیاں تحلیل کی جائیں، حکومت 6 دن میں الیکشن کا اعلان کرے ورنہ ملک بھر سے کارکنوں کو لے کر دوبارہ اسلام آبادآئوں گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کی بنیاد پر نااہلی کا ریفرنس دائر کیے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.