MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

میرا نے عمرے کی ادائیگی کے بعد کس کے لئے دعا کی؟ خود ہی بتا دیا

0 195

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

مکہ مکرمہ(مسائل نیوز) پاکستانی فلم سٹار میرا جی نے رمضان المبارک میں عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مدینہ منورہ اور خانہ کعبہ سے مختلف تصاویر شیئر کی ہیں،میرا کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس عمرے کے دوران اپنے دوستوں اور مستقبل میں بننے والے دوستوں کے لیے خصوصی دعا کی ہے۔

- Advertisement -

ان تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ میرا جی خانہ کعبہ کے سامنے کھڑی ہیں اور ان کے عقب میں بیت اللہ کا در ہے اور وہ دعا مانگ رہی ہیں جبکہ دیگر تصاویر میں انہیں مسجد نبویؐ میں تلاوت کلام پاک کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ میرا نے خانہ کعبہ کے در سے تصاویر شیئر کی جس کے کیپشن سے معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے عمرہ 29 مارچ 2023 کو کیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے اپنے دوستوں اور مستقبل میں بننے والے دوستوں کے لیے خصوصی دعا کی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.