MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

قانون کی عملداری کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا، ترجمان حکومت بلوچستان

0 434

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز)ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے جمعرات کو ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ ہاشم غلزئی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صوبے میں امن و امان اورسکیورٹی کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیااور امن و امان اور سکیورٹی کی صورتحال کی مزید بہتری کیلئے ہرممکن اقدام اٹھانے پر اتفاق کیا گیا۔ملاقات میں امن عامہ کی بہتری کیلئے محکموں کے درمیان مربوط کوآرڈینیشن پر اتفاق کیا گیا، صوبے میں قانون کی عملداری کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔ ملاقات میں باہمی اتفاق کیا گیا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ سے بڑھ کر کوئی ترجیح نہیں۔ ملاقات کے دوران ترجمان حکومت بلوچستان نے یقین دہانی کرائی کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کومزید بہتر بنانے کیلئے ہر ضروری اقدام کیا جائے گا۔ صوبے میں قبضہ مافیا کے خلاف بلاامتیاز آپریشن کیا جائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.