ڈی جی آئی ایس پی آر کا جامعہ دارالعلوم کراچی کا دورہ, پرتپاک استقبال کیا گیا
کراچی (مسائل نیوز ) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل چوہدری احمد شریف نے جامعہ دارالعلوم کراچی کا دورہ کیا ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کی آمد پر مفتی تقی عثمانی اور تمام علماء کرام کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا ۔
- Advertisement -
ملاقات میں علماء کرام کی جانب سے ملکی سلامتی اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا گیا ۔
مفتی تقی عثمانی نے پاک فوج کی دہشت گردی کے خاتمے کی کوششوں کو سراہا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
مفتی تقی عثمانی نے پاکستان کی سالمیت اور افواج پاکستان کے لیے ہر محاذ پر کامیابی کی دعا کی.